Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اقوام متحدہ کی صدر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات وزیر خارجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارت کے حوالے سے کیا اعلان کر دیا ؟ جانئے

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  14:43

پاکستان نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ صدرجنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت اہم عالمی اورعلاقائی معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فریقین نے متفقہ طور پر مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام

کیلئے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ، ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎