Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  15:27

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے کیس میں گرفتار شخص کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں نے انہیں کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے بطور

چیف جسٹس پہلا کیس نور محمد کی سزا میں کمی کا سنا اور عدالت نے منشیات کے کیس میں سزایافتہ نور محمد کی سزا میں کمی

کی درخواست کو مسترد کردیا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس کے گوا ہ سرکاری ملازمین تھے جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔اس کیس میں نورمحمد کو بارہ سو گرام چرس رکھنے پر ساڑھے چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم عدالت نے سزا میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎