Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’ والدین درندہ بن گئے، بیٹی 20 سال تک اصطبل میں بند‘‘ انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ حیرت انگیز انکشافات‎

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  16:29

افریقی عرب ملک مراکش میں والدین کو جواں سال بیٹی کو اس کے والدین کی جانب سے مسلسل 20 سال تک گھوڑوں کے اصطبل میں بند رکھنے کی خبر نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے بیٹی کو اصطبل میں بند رکھنے کی پاداش میں اس کی والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لڑکی کو طویل عرصے تک اصطبل میں بند رکھنے کے واقعے نے پوری قوم کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی مراکش کے

کفرالبرجہ کے مقام پر پیش آیا جہاں والدین نے غیرانسانی

اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کو 20 سال تک اصطبل میں بند رکھا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی کو چند سال قبل آبرو ریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا شاید یہی وجہ ہے کہ اس کے والدین نے اسے مویشیوں کے باڑے میں بند کردیا تھا۔خاتون کو بازیاب کرانے کے بعد طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس وقت اس کی عمر 45 سال ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎