Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ملکی تاریخ میں پہلی کونسا قومی سروے کرانے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر عثمان بزدار نے کمر کس لی ، نوجوان کیلئے کونسے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ، تفصیلا ت سامنے آگئیں

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  16:31

ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا اور عثمان ڈار نے ’’کامیاب نوجوان ‘‘کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں

نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔عثمان ڈار نے کہا پہلی بارملک بھرکے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹابیس اکٹھاکیاجائیگا، منصوبے کے آغازکے لئے محکمہ شماریات کی خدمات لے لی گئیں، ملک بھرمیں اضلاع اورتحصیل کی سطح پرسروے کیاجائیگا اور تعلیم،صحت یاروزگار؟نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کس صوبے میں نوجوانوں کوکون سے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائیگی، حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لیگی، سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیاجائیگا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎