Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امریکی بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف نکلے امریکا کی معروف اور بڑی کمپنی نے پاکستان میں کتنے ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ؟ شاندار تفصیلات سامنے آگئیں

  جمعہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2019  |  16:33

امریکا کی معروف کمپنی ’’کارگل ‘‘ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی معروف کمپنی ’’ فوڈ اینڈ ایگریکلچر کمپنی کارگل ‘‘نے پاکستان میں 20کروڑ ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے ۔ کارگل کمپنی کے ہیڈ آ ف گلوبل اسٹرٹیچی اور چیئرمین کارگل ایشیا پیسفک ریجن مارسل اسمٹس کی سربراہی میں کارگل ایگریکلچرل سپلائی چین کے صدر گرٹ جین وان ڈین اکر پر مشتمل ٹیم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر افسران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں

سرمایہ کاری اور منصوبوں کے

حوالے سے آگاہ کیا ۔ کارگل کمپنی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان میں زرعی تجارت، سپلائی چین، خوردنی تیل، ڈیری مصنوعات، گوشت اور انیمل فیڈ کی مارکیٹ میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کمپنی کے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔رپورٹ کے مطابق کارگل کمپنی پاکستان میں ڈیری انڈسٹری میں جدت لائے گی اور کمپنی کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎