Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھادی

  جمعرات‬‮ 7 فروری‬‮ 2019  |  17:41

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کپتان اور بلے باز گریم اسمتھ نے عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھادی۔تفصیلات کے مطابق سابق پروٹیز کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں طاقتور بلے باز کی کمی ہے جو لوئر آرڈر میں بیٹنگ کرکے تیز رنز بناسکے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نچلے نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے بھی گرین شرٹس کو میچ جتوا سکتے ہیں۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ

مجھے حیرت ہے عمر اکمل جیسا باصلاحیت بلے باز

اتنے عرصے سے ٹیم سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم بہترین ہے لیکن ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت اسے مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کی جگہ اگر عمر اکمل کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا جائے تو یہ زبردست فیصلہ ہوگا۔واضح رہے عمر اکمل نے عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎