Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


یورپی باشندوں کی رنگت گوری کیسے ہوئی سائنس کا دلچسپ جواب

  جمعہ‬‮ 8 فروری‬‮ 2019  |  16:53

آج یورپ کے طول و عرض میں گوری چمڑی والے انسان پائے جاتے ہیں مگر امریکی سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ کبھی یہاں سیاہ فام لوگ آباد تھے جنہیں مشرق کی طرف سے آنے والے انسانی ریلے نے سفید فام بنادیا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان لین میتھیسن کا کہنا ہے کہ یورپ میں 40 ہزار سال قبل افریقہ سے آنے والے سیاہ فام لوگ آباد ہوئے۔ یہ لوگ جنگلی جانوروں کا شکار کرتے تھے اور جنگلی قبائل کی صورت میں رہتے تھے۔ تقریباً آٹھ ہزار سال قبل تک ان لوگوں کی رنگت سیاہ ہی

تھی لیکن

پھر مشرق قریب سے کاکیشین نسل کے لوگ یورپ کی طرف نقل مکانی کرنے لگے اور انہیں میں سفید رنگ کے جینز بھی پائے جاتے تھے۔ ”سائنس“ میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے یورپ کے مختلف مقامات سے 83 لوگوں کے جینیاتی زائچے کا تقابل جدید یورپ کے افراد کے جینیاتی زائچے کے ساتھ کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ مشرق کی طرف سے آنے والے انسانوں نے یورپ کو گوری رنگت دی۔ مشرق سے آنے والے کاشتکاروں میں تین جینز ایسے تھے کہ جن کے سبب جنوبی یورپ کے سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ان کی شادیوں کے نتیجے میں سفید فام نسل پیدا ہوئی ہے۔ تقریباً چھ ہزار سال پہلے سفید رنگت کے جینز یورپ میں بڑے پیمانے پر پھیل چکے تھے اور آنے والے کچھ ہزار سالوں کے دوران سارا یورپ سفید فام ہوگیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎