Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی بنیاد رکھ دی گئی حکومت نے شاندار اعلان کردیا، افواہوں کا مکمل خاتمہ

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  12:12

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روشن مستقبل اور اس کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اتفاق کیا ہے۔وزرات منصوبہ بندی،ترقی اور اصلاحات کے ترجمان نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ۔حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے 8ویں کامیاب

اجلاس نے اقتصادی راہداری منصوبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی اور صنعتی

ترقی اور زراعت میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔وزارت کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور چین نے علاقائی روابط کے فروغ اور اقتصادی راہداری میں گوادر کی مرکزی اہمیت کوتسلیم کرتے ہوئے بندرگاہ اور اس سے وابستہ منصوبوں پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا ہے اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی،آبی انتظام،جنگلات اورآ لودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎