Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کردی

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  12:14

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (کل)منگل12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا ۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے 12 سے 15 فروری تک مزید بارشوں و برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) پیر کو ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ،

پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے تین دن تک بارش کا

امکان ہے ، مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں منفی بارہ، اسکردو، بگروٹ میں منفی گیارہ جبکہ مالم جبہ اور زیارت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎