Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بھارتی وزیراعظم آخر ایسی کون سے جگہ چلے گئے کہ چین بھڑک اٹھا، انتباہ جاری

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  12:18

چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کی شمال مشرقی ریاست کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں بھارتی رہنماؤں کی سرگرمیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات، چین کے مفادات اورخدشات کا احترام،دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی رفتار کو فروغ اور

کسی بھی ایسے اقدامات سے باز رہنے پر زور دیتا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات اور

سرحدی مسئلے پیچیدہ ہوں۔واضح رہے کہ چین دعوی کرتا ہے کہ یہ ریاست جنوبی تبت کا حصہ ہے۔ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی قوم پرست جماعت بی جے پی کے لیے حمایت حاصل کرنا تھا۔دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کے باوجود انڈیا اور چین کی پہاڑی سرحد کا تنازع ہمیشہ سے ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎