Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شہباز شریف پی اے سی کی سربراہی سے محروم، کاؤنٹ ڈاؤن شروع،تحریک انصاف کے ممکنہ اقدام سے نمٹنے کیلئے ن لیگ نے حکمت عملی تیارکرلی

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  12:38

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کیلئے کسی بھی ممکنہ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلہ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لئے کسی بھی طرح کے ممکنہ اقدام سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاری شروع

کردی ہے اور اس حوالے سے نہ صرف اسمبلی کے رولز سمیت

تمام قوانین کا جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ (ن) لیگ کا موقف ہے کہ جو شخص رکن قومی اسمبلی اور قائد حزب اختلاف بن سکتا ہے کوئی بھی قانون اس کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے میں رکاوٹ نہیں ڈالتا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کر کے متفقہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎