Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


طاقت

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  13:09

ایک اسی سالہ اندھا بھکاری حضرت شیخ سعدی شیرازی ؒ کے دروازے پر دستک دیتے ہوئے کہہ رہا ہوتا ہے کہ کاش مجھے اتنی تکلیف والی زندگی نہ ملتی،آپؒ دستک سن کر دروازے پر آتے ہیں اور اسے کہتے ہیں کہ آئے تو تم بھیک مانگنے ہو لیکن یہ کیا بات کر رہے ہو؟ بھکاری نے جواب دیا کہ میں مانگنے نہیں آیا، میرا ایک سوال ہے اس کا جواب چاہیے۔آپؒ نے پوچھا کیا سوال ہے؟ اس نے کہا کہ میری اسی سال عمر ہو گئی ہے لیکن مجھ سے زیادہ بھی بدقسمت کوئی ہو سکتا ہے؟ آپ

ؒ نے پوچھا

کہ تجھے یہ خیال کیسے آیا کہ تو بدقسمت ہے؟ اس نے کہا کہ میری بدقسمتی کی وجہ یہ ہے کہ میری اسی سال عمر ہے لیکن اتنی عمر گزر جانے کے باوجود بھی دنیا کو دیکھنے سے محروم ہوں، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے؟ آپؒ نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ تم سے بڑا بدقسمت وہ ہے جس کے پاس آنکھوں کی بصارت تو ہے لیکن زندگی میں بصیرت نہیں ہے۔جو لوگ محرومیوں کے باوجود کچھ کر کے دکھاتے ہیں، مغربی معاشرے میں ایسے لوگوں کو بہت پروموٹ کیا جاتا ہے، انہیں بیشمار سہولیات دی جاتی ہیں، وہ سہولیات اچھے روزگار کی صورت میں بھی ہوتی ہیں اور عزت کی صورت میں بھی۔ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو محرومیوں کے باوجود کچھ کر کے دکھاتے ہیں، ان کو پروموٹ نہیں کیا جاتا۔ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ ہمیں جو رزق مل رہا ہے، وہ شاید انھی لوگوں کی وجہ سے مل رہا ہو

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎