Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


حفاظت کے لئے کتے کو چھوڑا

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  13:15

ایک شخص نے اپنے کھیت ، باغ ، اور مکان کی حفاظت کیلئے بہت اعلیٰ نسل کا بلند قامت اور طاقتور کتا پالا ہواتھا ۔ ایک دن اس شخص کو کسی ضروری کام کے لئے شہر جانا تھا ، اس نے اپنے چھوٹے بیٹے کے پاس حفاظت کے لئے کتے کو چھوڑا اور خود بے فکر ہو کر شہر چلا گیا ۔جب واپس آیا تو اسکا کلیجہ دھک سے رہ گیا ، کتا گھر کے دروازے پر کھڑا تھا اور اسکے منہ سے تازہ خون کے قطرے ٹپک رہے تھے ،یہ کیا ؟ اس نے تنہائی کا فائدہ

اٹھا کر میرے

بچے کو اپنی خوراک بنا لیا ، اس نے دیوانہ وار کتے پر فائرنگ شروع کردی ۔ اسکا غصہ بندوق کی گولیوں کی شکل میں کتے کے جسم کو چھلنی کئے جا رہا تھا۔اب وہ اندر کی طرف بھاگا تاکہ اپنے مردہ اور زخمی بچے کی لاش اٹھا سکے لیکن بچہ تو آرام کیساتھ میٹھی نیند سو رہا تھا ۔ وہاں تو ایک جنگلی بھیڑیے کی زخمی لاش پڑی تھی ، جسکو مار کر کتا باہر نکلا تھا کہ اب کوئی خطرہ تو نہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎