Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کے موجودہ صدر عارف علوی کے والد کون تھے ؟ وہ سنسنی خیز انکشاف جو کوئی پاکستانی بھی نہیں جانتا ہوگا

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  13:59

پاکستان کے موجودہ صدر عارف علوی کے والد کون تھے ؟ ان کا بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے کیا تعلق تھا ؟ وہ سنسنی خیز انکشاف جو کوئی پاکستانی بھی نہیں جانتا ہوگا ۔عارف علوی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویںصدر ہیں۔ ان کے والدڈاکٹر حبیب الرحمان الٰہی علوی بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کےڈینٹسٹ تھے جو قیام پاکستان کے بعد کراچی ہجرت کر کے آئے تھے۔حبیب الرحمان علوی سیاسی طور پر جماعت اسلامی پاکستان سے منسلک تھے۔ عارف علوی 29 جولائی 1949ء میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔

 عارف علوی نے

کراچی میں اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1967ء میں مزید تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ انہوںنے ڈی مونٹمورنسی کا لج آف ڈینٹسٹری لاہور سے ڈینٹل سرجری میں بیچلرز کی سند حاصل کی۔1975ء میں مشی گن یونیورسٹی سے پروستھوڈونٹکس اور 1984ء میں سان فرانسسکوکی یو نیورسٹی آف پیفک سے ارتھو ڈانٹکس میں ماسٹرز کیا۔ پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے دندان سازی کی پریکٹس شروع کی اور کراچی میں ـ’علوی ڈینٹل ‘ کے نام سے کلینک قائم کیا۔ شعبےکے لحاظ سےعارف علوی دانتوں کے ڈاکٹر ہیں۔ عارف علوی نےاپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایک پولنگ ایجنٹ کے طور پر شروع کی۔ ڈاکٹرعلوی شروع ہی سے سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری میں دوران ِ تعلیم اس وقت کے صدر ایوب خان کے خلاف احتجاج کرنے والی طلباء یونینز کے متحرک کارکن تھے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے 7 جنوری1977ء کو انتخابات کا اعلان کیا تو علوی صاحب نے بھی اس میں حصہ لیا۔

انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے 1979 ء میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔1988 میں انہوںنے جماعت اسلامی کو خیر آباد کہ دیا اور سیاست چھوڑ دی۔ 1996 میںڈاکٹر عارف علوی نے دوبارہ سیاست میں شمولیت اختیار کی اور تحریک انصاف کا حصہ بنے۔ علوی اس کے بانی ارکین میں شمار ہوتے ہیں۔ 1996 میں وہ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کے ایک سال کےلیے رکن بنے جس کے بعد 1997 میں عارف علوی پی ٹی آئی سندھ کےصدر بن گئے۔ عارف علوی نےپہلی بار قومی اسبملی کی نشست پہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لیا ۔ 2018کے الیکشنز میں تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ا بھری ۔ صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اپنے اپنے امیدوار صدارتی اکھاڑے میں اتارے ، مولانا فضل الرحمن ، اعتزاز احسن اور عارف علوی کے مابین ہونے والے صدارتی مقابلے میں فتح تحریک انصاف کی ہوئی اور یوں عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو ئے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎