Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


38 کلو کم کرنے والی خاتون نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان ترین نسخہ بتادیا، ایسا طریقہ کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  15:10

موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے، بسااوقات مہنگے علاج اور کڑی ورزشیں بھی بے سود جاتی ہیں کیونکہ جیسے ہی آدمی کمر ڈھیلی کرے، موٹاپا واپس آ جاتا ہے۔ تاہم ڈنمارک کی ایک خاتون نے ایک ایسا ڈائٹ پلان بنایا ہے جس کے ذریعے انتہائی آسانی سے موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک بائیوٹیک کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر 39سالہ سوزی وینگل خود موٹاپے کا شکار تھی۔

اس کا وزن 100کلوگرام سے زائد ہو گیا تھا اور اس میں کمی کی ہرکوشش ناکام ہو چکی تھی۔ پھر

اس نے یہ ڈائٹ پلان بنایا اور کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں 38کلوگرام کمی لانے میں کامیاب ہو گئیسوزی نے اس ڈائٹ پلان کو ”دی سکینڈی سینس ڈائٹ“ کا نام دیا ہے جس میں ہر طرح کی خوراک شامل ہے لیکن اس کی پیمائش اپنی مٹھی سے کرنی ہے، کیونکہ سوزی کا کہنا ہے کہ ”ہماری مٹھی کا سائز ہمارے جسم کے تناسب سے ہوتا ہے چنانچہ ہر شخص کی مٹھی میں جتنی خوراک آئے گی وہ اس کے جسم کے لیے بہترین ہو گی۔“ سوزی کے پلان کے مطابق آپ ایک وقت میں کل چار مٹھی کھانا کھائیں گے۔ کاربوہائیڈریٹس کے حصول کے لیے ایک مٹھی سبزیاں اور سلاد دن میں تین وقت استعمال کریں گے۔

پروٹین کے لیے دن میں کم از کم دو بار مٹھی بھر گوشت، چکن، مچھلی اور انڈے وغیرہ استعمال کریں گے۔ اگر آپ زیادہ ورزش کر رہے ہیں تو آپ یہ دن میں تین بار استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک مٹھی بریڈ، دلیہ، پاستا، چاول، آلو یا پھل وغیرہ استعمال کریں گے لیکن اگر آپ یہ چیزیں استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی بجائے آپ سبزیاں اور سلاد دو مٹھی استعمال کر سکتے ہیں۔“سوزی نے اس ڈائٹ پلان میں تینوں وقت کے کھانے میں 1سے 3چمچ کریم یا کسی اور شکل میں چکنائی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مزید دن میں ایک بار 300ملی لیٹر دودھ ، دہی یا کوئی اور ڈیری پراڈکٹ استعمال کریں۔ دن میں ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی پئیں۔ چونکہ اس ڈائٹ پلان میں کوئی بھی چیز ممنوعہ نہیں ہے لہٰذا آپ تینوں کھانوں میں محدود مقدار میں کیک، آئس کریم یا کوئی اور میٹھی چیز بھی کھا سکتے ہیں۔ سوزی کا کہنا ہے کہ ”تینوں کھانوں میں مختلف قسم کی سبزیاں، سلاد اور دیگر اشیاءاستعمال کر سکتے ہیں۔ اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے آپ کا وزن 400سے 800گرام فی ہفتہ خود بخود کم ہونا شروع ہو جائے گا

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎