Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر آپ صرف 9 دن چینی نہیں کھائیں گے تو یہ حیرت انگیز تبدیلیاں آپ کے جسم میں آئیں گی، ایک بار آزما کر دیکھیں

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  15:16

ہم اپنی روز کی خوارک میں اندازاً9چمچ چینی کے کھاتے ہیں اور اگر اس سے زیادہ کھایا جائے تو جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مقدار کم کردی جائے یا بالکل ختم کردی جائے تو جسم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔جرنلObesityمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ مقدار بالکل ختم کردی جائے تو صرف نو دنوں میں آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوں گی۔

تحقیق میں 43ایسے موٹے بچے لئے گئے جن کی عمرنو اور18سال کے درمیان تھی اور انہیں چینی کی

جگہ سٹارچ دیا گیا جس میں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔صرف9دن بعد ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3فیصد کم تھا جبکہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد کم ہوچکی تھی۔ اسی طرح خالی پیٹ ان کا انسولین لیول 53فیصد کم تھا۔تحقیق کار ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کا کہنا تھا کہ

 ان بچوں کی صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی اور اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں تو ان کی صحت شاندار ہوسکتی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے جیسے تمباکو یا کوکین ہے کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ چینی کا نقصان اس سے بننے والے حرارے نہیں بلکہ اس میں موجود تاثیر ہے اور اس سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎