Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور۔۔۔‘ گوری لڑکی کو بھارتی شخص کا پیغام، آگے سے اس لڑکی نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  15:30

انٹرنیٹ پر ایسے چھچھوروں کی کمی نہیں جو لڑکیوں سے بات شروع ہوئی نہیں اور جھٹ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش تک پہنچ جاتے ہیں۔ ایک برطانوی لڑکی کو بھی ایک ایسے بھارتی چھچھورے سے پالا پڑ گیا اور پھر لڑکی نے اس سے جس طریقے سے نمٹا، جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر کی28سالہ جیسیکا وائٹن نامی یہ لڑکی اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے بھارتی نوجوان کے ساتھ ہونے والی اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس

اپنی وال پر شیئر کیے ہیں۔

 یہ نوجوان جیسیکا کے ساتھ ہیلو ہائے کرتا ہے اور پھر محبت کا اظہار کر ڈالتا ہے۔ اگلے روز وہ پھر اس کے ساتھ گفتگو کی کوشش کرتا ہے اور اس کی فیملی کا حال چال پوچھتا ہے۔ اس پر جیسیکا اسے جواب دیتی ہے کہ اس کی ساری فیملی مر چکی ہے۔ وہ اسے بتاتی ہے کہ ایک بار وہ سفاری پارک گئے تھے جہاں گاڑی سے باہر نکل گئے اور شیر نے ان پر حملہ کر دیا۔ صرف وہی ایک وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچا پائی، باقی پورا خاندان مارا گیا۔بھارتی نوجوان اس بات کو بھی سچ سمجھ لیتا ہے اور اس پر دل و جان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”تمہاری زندگی بہت دکھی ہے، تم مجھ سے شادی کر لو، میں تمہیں بہت خوش رکھوں گا۔“ اس پر جیسیکا بھی رضامندی کا ڈرامہ کرتی ہے اور آگے چل کر اسے بتاتی ہے کہ

 اس کی بھی ایک ٹانگ کٹ چکی ہے۔ نوجوان ایک بار پھر اظہار افسوس کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ یہ کیسے ہوا؟ تو جیسیکا بتاتی ہے کہ میں ایک بار سیاحت پر گئی اور وہاں خیمہ لگا کر رات کو سو گئی۔ سوتے میں میری ایک ٹانگ خیمے سے باہر نکل گئی۔ رات کو وہاں ایک شیر آیا اور وہ میری ٹانگ کاٹ کر کھا گیا۔اس کم بخت کو اب بھی سمجھ نہیں آتی اور وہ شادی میں مزید سنجیدگی دکھاتا ہے۔ اب جیسیکا اس کے حقیقی ہونے پر شک کا اظہار کرتی ہے اور اسے مختلف مضحکہ خیز پوز بنا کر تصاویر بنانے اور بھیجنے کو کہتی ہے تاکہ اسے تسلی ہو سکے کہ اس نے پہلے جو تصاویر بھیجیں وہ اصلی ہیں۔ وہ اس سے ایسے پوز بنواتی ہے جیسے کوئی خواجہ سراءپاﺅٹ بنا کر سیلفیاں لے رہا ہو۔ اب یہ تمام چیٹنگ جیسیکا کی وال پر پوسٹ ہو چکی ہے اور اس سے اس بھارتی چھچھورے پر کیا گزر رہی ہو گی، یہ تو معلوم نہیں تاہم اس سے بہت سوں کو کان ہوں گئے ہوں گے اور وہ اس طرح لڑکیوں کوانٹرنیٹ پر تنگ کرنے سے تائب ہو جائیں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎