Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ہونے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی؟ آپ حاملہ خاتون کو صرف دیکھ کرہی بتاسکتے ہیں اور وہ اس طرح کہ

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  15:33

برطانوی شہزادہ چارلس کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ اگرچہ چارلس اور کیٹ نے پہلے دو بچوں شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ کی بار بھی ان کی پیدائش سے پہلے ان کی جنس معلوم نہیں کی تھی چنانچہ اب کی بار بھی انہوں نے ایسا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم برطانوی شہریوں کو وہ اس کام سے نہیں روک سکتے ، جو شدومد کے ساتھ کیٹ کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی جنس پر بحث کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس بار بھی کیٹ

بیٹی کو جنم دینے جا رہی ہیں۔شہریوں کے اس قیافے کی بنیاد ایک قدیم روایت ہے جس میں خاتون کے پیٹ کے ابھار کی ساخت کو دیکھ کر بچے کی جنس کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس روایت کے مطابق بیٹا ماں کے پیٹ میں نچلے حصے میں پرورش پاتا ہے جبکہ بیٹی ہو تو وہ اوپری حصے میں ہوتی ہے۔ دونوں صورتوں میں بڑھے ہوئے پیٹ کی شکل مختلف ہوتی ہے۔ ماں کے پیٹ میں بیٹا ہو تو اس کا پیٹ نیچے کی طرف ڈھلکا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اگر بیٹی ہو تو اس کے پیٹ کا ابھار اونچا اور چوڑا ہوتا ہے۔ چونکہ اس بار شہزادی کیٹ کے پیٹ کا ابھار اسی طرح کا ہے لہٰذا قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شارلٹ کے بعد ایک اور بیٹی کو جنم دینے جا رہی ہیں۔ اب دیکھیں، یہ قیافہ درست ثابت ہوتا ہے یا نہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎