Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ؟اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ،حیرت انگیز انکشافات

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  18:38

دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقیناًان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جس کا اظہار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی بار بار کر چکے ہیں

تاہم ان کا

یہ اصرار بھی ہے کہ بابراعظم کی بہترین کارکردگی اب تک دیکھنے کو نہیں ملی البتہ وہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ویرات کوہلی نے 59 ون ڈے میچوں میں 56 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43.9 کی اوسط سے 2, 153 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 85.3 رہا جبکہ انہوں نے 5 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 7 مرتبہ ناٹ آؤٹ بھی رہے۔دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار ان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں

جنہوں نے 59 میچوں میں 57 مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51.3 کی اوسط سے 2, 462 رنز بنائے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.6 رہا جبکہ انہوں نے 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائیں، اس کے علاوہ وہ 9 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔ دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین بلے باز کون ہے؟ یہ بحث کافی عرصے سے جاری ہے اور بھارتی اپنے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تو پاکستانیوں کی نظر میں بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی کہیں زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں مگر اعداد و شمار نے اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔بابراعظم اور ویرات کوہلی کے پہلے 59 ون ڈے میچوں میں کارکردگی دیکھی جائے تو بابراعظم یقیناًان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎