Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سورج کے قریب ہونے کے باوجود پہاڑوں پر سردی کیوں ہوتی ہے

  پیر‬‮ 11 فروری‬‮ 2019  |  19:14

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سورج کے قریب ہونے کے باوجود پہاڑوں پر ٹھنڈ ہوتی ہے جبکہ میدانوں میں گرمی ہوتی ہے۔ ماہرین ارضیات و ماحولیات اس کی وجہ بتاتے ہیں کہ جب سورج کی شعاعیں زمین پر پہنچتی ہیں تو زمین انہیں جذب کرتی ہے اور پھر یہ شعاعیں خارج کرتی ہے اور جوں جوں یہ شعاعیں خارج ہوتی ہیں درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔ جیسے جیسے یہ شعاعیں اوپر کی جانب جاتی ہیں ان کی حدت میں کمی آتی جاتی ہے اور بلندی تک جاتے درجہ حرارت کافی کم ہوجاتا ہے۔ کبھی بھی ایسے نہیں

ہوتا کہ سورج

کی شعاعوں سے درجہ حرارت فوراً بلند ہوجائے بلکہ زمین میں حرارت جذب ہونے کے بعد اخراج کے بعد درجہ حرارت بڑھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہاڑوں تک یہ حرارت پہنچ نہیں پاتی اور وہاں ٹھنڈ ہوتی ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا ہے کہ جیسے جیسے بلندی پرجائیں تو درجہ حرارت کم ہوتا ہے جو کہ برف باری کی صورت میں بھی ظااہر ہوتا ہے اور پہاڑوں پر برف بری ہونے لگتی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎