Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہے؟ ن لیگ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  منگل‬‮ 12 فروری‬‮ 2019  |  12:10

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن صاحب خودکشی حرام ہے ، اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں،جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اْس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کرے؟نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہے؟روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔

style="text-align: right;">پیر کو ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پہ ڈال دیا ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اْتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے کئے ۵۱۰۲ میں آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھا۔انہوںن ے کہا کہ پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے۔انہوں نے کہاکہ جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اْس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کرے؟انہوںنے کہاکہ جھوٹی اورنالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی، چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کرچکی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہے؟۔انہوںنے کہاکہ

آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیاجارہا؟ ۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلیٹی سٹوربند، حج سبسڈیز ختم کردی ۔ انہوںنے کہاکہ آپ قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج میں گیس، بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پر کیا طے ہوا؟انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا۔انہوںن ے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟ جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا؟۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎