Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا ’شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی،نوازشریف نے کیا دھوکہ کیا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

  منگل‬‮ 12 فروری‬‮ 2019  |  12:29

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔ پیر کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد حریری کو وزیراعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے ، فواد چودھری کے مطابق سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان

کو معافی دلوانا بہت بڑی

غلطی تھی۔سعد الحریری نے کہا شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس پر شرمندگی ہوئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے لبنانی وزیراعظم نے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سعد حریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور آپ کی ملاقات ہورہی ہے پاکستان کے جو دو این آر او ملے تھے اس کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، اب کوئی نیا این آر او نہیں ہوگا؟۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎