Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


جرم کا اعتراف کرانے کیلئے ملزم پرسانپ چھوڑ دیا گیاپھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ،سوشل میڈیا پر شدید ردعمل،پولیس کا حیران کن ردعمل

  منگل‬‮ 12 فروری‬‮ 2019  |  14:04

انڈونیشیا پولیس نے ملزم پر دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرانے کے لیے سانپ چھوڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ اس ویڈیو میں تفتیشی اہلکار تھانے میں ایک ملزم پرسانپ پھینک کر ڈرا دھمکا رہے تھے۔ملزم پر ایک شہری کا موبائل چھیننے کا الزام تھا تاہم ملزم اپنے جرم کا اعتراف نہیں کر رہا تھا

جس پر تفتیشی اہلکاروں نے ہتھکڑی لگے ملزم پر سانپ چھوڑ دیا تاکہ وہ خوفزدہ ہوکر اپنا جرم مان

لے۔مقامی پولیس چیف نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی اہلکاروں کا طریقہ کار غیر پیشہ ورانہ تھا تاہم سانپ زہریلا نہ ہونے کے سبب ملزم کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اقدام قتل کی دفعہ عائد نہیں ہوسکتی۔انسانی حقوق کی تنظیموں ،سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پولیس کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎