Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خواتین کو انتہائی بد صورت مرد بھی پسند کیوں آجاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، انتہائی حیران کن وجہ بتادی

  منگل‬‮ 12 فروری‬‮ 2019  |  15:02

خواتین کو بسااوقات انتہائی بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کی اس عادت کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے جنسی تحریک ملتی ہے، چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں جو ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرتی ہیں۔“ اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 18سے 35سال

عمر کے 383مردوخواتین پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ

”دنیا میں ہر 10میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ کم از کم 120آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا کہ ”ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرنے کی عادت کو Sapiosexualismکہا جاتا ہے۔یہ بھی دیگر جنسی رغبتوں کی طرح ایک حقیقی جنسی رجحان ہے۔ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔“

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎