Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خاتون کی وہ خوشیاں جن پر ہمیں دکھ ہے

  منگل‬‮ 12 فروری‬‮ 2019  |  15:17

ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی ٬ ایک شب اس نے لکھا کہ:میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہے یعنی وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا۔۔۔میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتامیں خوش ہوں کہ

 ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی،پٹرول وغیرہ کا اچھا

خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس میرے استعمال میں ہیں نا۔۔میں خوش ہوں کہ میرے کپڑے روزبروز تنگ اور چھوٹے ہورہے ہیں یعنی میرے پاس کھانے پینے کو خاصی مقدار میں غذا موجود ہے نا۔۔۔میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا۔۔۔میں خوش ہوں کہ روزانہ اپنے گھر کا جھاڑو پونچا کرنا پڑتا ہے اور دروازے کھڑکیاں صاف کرنا پڑتی ہیں یعنی

 میرے پاس کرائے کا ہی صحیح گھر تو ہے نا۔۔ میں خوش ہوں کہ کبھی کبھار بیمار ہو جاتی ہوں یعنی میں زیادہ تر صحت مند ہوں نا۔۔میں خوش ہوں کہ ہر سال عید پر تحفے اور عیدی دینے میں جیب خالی ہو جاتی ہے یعنی میرے پاس چاھنے والے میرے عزیز رشتہ دار دوست احباب ہیں جنہیں تحفہ دے سکوں۔میں خوش ہوں کہ روزانہ الارم کی آواز پر اٹھ جاتی ہوں یعن میں زندہ ہوں نا۔۔۔لہٰڈا اخراجات کی کمی بیشی پر افسردہ ہونا چھوڑیں اور جینے کے اس انمول فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی بھی اور اپنے سے وابستہ لوگوں کی زندگی پرسکون بنائیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎