Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی میں مقابلوں میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

  جمعرات‬‮ 14 فروری‬‮ 2019  |  13:31

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ پاکستان کے شہریوں کی آواز سننے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتاہے

جس میں شہریوں کی آواز کو سنا جائے اور ان کے مسائل کوحل کیاجائے۔ وزیراعظم پاکستان کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا کی ماہر تکنیکی ٹیم کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور کم مدت میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کے نام سے

شکایت سیل بنایا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تین بہترین ممالک چننے کے لئے دبئی میں ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیادنیا کی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں کل 87ممالک نے شرکت کی جن میں 4ہزار646مختلف ایپلیکیشنز پیش کئے گئے

ان ایپلیکیشنز میں پاکستان سییٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کا انتخاب ایپلیکشن پر عوام کی شکایات کے ازالے پر کیا گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کو بنے 100دن ہوئے ہیں جس کی بنیاد پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیامیں پاکستان تمام ممالک پر سبقت لے گیا۔خیبر پختونخوا تکنیکی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کریگا

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎