Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’سعودی ولی عہد کے دورے پر پاکستان کے 5ارب خرچ ‘‘ بڑے دعوے نے عوام کے ہوش اڑا دئیے

  جمعرات‬‮ 14 فروری‬‮ 2019  |  14:25

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہے جو پہلے وزیر اعظم ہاؤس تھا ، اس دورے پر پاکستان کا پانچ ارب روپے خرچ ہورہاہے جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہےجو پہلے وزیر اعظم ہاؤس تھا ،

اس دورے پر پاکستان کا پانچ ارب روپے خرچہ

ہورہاہے جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ16فروری کو سعودی ولی عہد آرہے ہیں جبکہ 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہاہے ، اس لئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر بتانا چاہئے کہ سعودی ولی عہد کس قیمت پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کامقصد کیاہے ؟عمران خان اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎