Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بریکنگ نیوز شہبازشریف کو رہا کرنے کا حکم ‎

  جمعرات‬‮ 14 فروری‬‮ 2019  |  14:53

آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم جاری ، فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،

جسٹس ملک شہزاداحمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔جسٹس مرزاوقاص رئوف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات

لائے ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپورٹ؟جسٹس مرزاوقاص رئوف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔

وکیل شہبازشریف نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔فیصلے آتے ہی ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر آگئے اور فیصلے پر جشن منایا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎