Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بارشیں صرف اسی ہفتے کے دوران نہیں ہونگی بلکہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  جمعرات‬‮ 14 فروری‬‮ 2019  |  15:24

محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 5 ہفتوں کے دوران بارش اور برفباری کے مزید تین سے پانچ سلسلوں کے داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں کے دوران سردیوں کا دورانیہ انتہائی کم رہ گیا تھا تاہم اس بار ملک بھر میں سرد موسم کا دورانیہ نہ صرف طول پکڑ گیا بلکہ اس کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل پاکستان میں سردی کا دورانیہ تقریبا دو سے تین ہفتے تک ہی جاری رہتا تھا لیکن

اس بار سرد موسم کا ساتواں ہفتہ جاری ہے

اور کراچی میں دو ہفتے تک رہنے والا موسم سرما اس بار پانچویں ہفتے میں بھی جاری ہے۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مرتبہ بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ جبکہ برفباری 50 فیصد زیادہ ہوئی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں بارش اور برفباری کے مزید 3 سے 5 سلسلے متوقع ہیں۔ ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 22 اعشاریہ 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ

موسم سرما کے دوران مری میں اوسطا 4 فٹ تک برفباری ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ مری اور گلیات میں تقریبا 6 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گزشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کہنا ہے کہ دسمبر 2018 تک منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی تھی تاہم حالیہ بارشوں سے صورت حال میں کافی بہتری آئی جس کے اثرات فصلوں پر نمایاں ہوں گے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 سال بعد کم سے کم درجہ حرارت اس بار اسکردو میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت اس وقت بھی نقطہ انجماد سے کم ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎