Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن سے کتنی بڑی رقم پاکستانی خزانے آنے والی ہے؟ سابق چیئرمین پی سی بی پاکستان میں میچز منعقد کرانے سے کیوں ہچکچاتے رہے؟ اہم انکشاف

  جمعہ‬‮ 15 فروری‬‮ 2019  |  12:14

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ایک انٹرویومیں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں جب پی سی بی کا چیئرمین بنا تو اس وقت مجھے بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا ایک پروجیکٹ ہے جو تعطل کا شکار ہے اور بورڈ کے پاس مہارت نہ ہونے کی وجہ سے اسے منعقد کروانا ممکن نہیں ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار

خان بھی بورڈ کو مالی نقصان کے پیش نظر پی ایس ایل منعقد کروانے کا خطرہ مول لینے سے ہچکچا رہے تھے۔سابق چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا اور بورڈ سے اس کے لیے فنڈز کے اجرا کی درخواست کی۔انہوںنے کہاکہ میں نے بورڈ کو یقین دلایا تھا کہ پی ایس ایل کی آمدن میدان سے نہیں بلکہ ٹی وی نشریات سے زیادہ آنے کے امکانات ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بورڈ کو 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا جبکہ دوسرے سیزن میں یہ نفع بڑھتے ہوئے 50 کروڑ تک پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی یہ لیگ وقت کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ بن گئی اور تیسرے سیزن میں لاہور اور کراچی میں ایک، ایک میچز منعقد کرنے کے بعد بورڈ کو 100 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔سابق چیئرمین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سے پی سی بی کو 200 کروڑ روپے کا فائدہ متوقع ہے۔نجم سیٹھی نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز منعقد کروانے سے متعلق کہا کہ اس سیزن میں پاکستان میں 8 نہیں بلکہ 12 میچز منعقد کیے جانے چاہیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان کو بھی 4 میچز کی میزبانی ملنی چاہیے تھی کیونکہ وہاں اسٹیڈیم پی ایس ایل میچز کی میزبانی کے لیے بالکل تیار ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں پی سی بی نے لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بورڈ نے میچز دیکھنے کی دعوت نہیں دی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لاہور میں ہی ہیں لیکن ان کا دل متحدہ عرب امارات میں ہے۔دوسری جانبپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ٹیموں نے اپنے شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے نئے گانے جاری کردئیے۔پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی، ملتان سلطان اور کراچی کنگز نے اپنے نئے گانے جاری کردئیے جنہوں نے شائقین کے مزے دوبالا کردئیے تاہم پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے گانوں نے دیگر عوام کو بھی خوب محظوظ کیا۔ملتان سلطان کا گانا معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے روایتی انداز میں گایا ہے جہاں ان کے گانے میں انہوں نے اپنے روایتی آواز سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں اس گانے میں جنوبی پنجاب کی ثقافت کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سرائیکی زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے گانا دیگر لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب گیا ہے۔

ملتان سلطان کی طرح پشاور زلمی نے بھی گانے میں روایتی انداز کا استعمال کرکے اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پشاور زلمی کے گانے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پشتو زبان میں ہے۔ اسے گل پانڑا اور زیک آفریدی نے گایا ہے۔اس گانے کی میوزک اور روایتی پشتو لہجے نے بھی عوام کو محفوظ کیا۔اس گانے میں ٹیم کے کھلاڑی بھی رقص کرتے دکھائی دئیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا گانا اس بار ریپر عابد بروہی نے ہپ ہاپ انداز میں گایا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ

اس میں بھی بلوچی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔گانے میں عابد بروہی سمیت دیگر ماڈلز کی ڈانس نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔کراچی کنگز کے گانے کو پاپ گلوکار شہزاد رائے نے گایا ہے اور اس گانے میں فیصل قریشی اور وسیم اکرم سمیت دیگر شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی کراچی کے لائف اسٹائل اور جوش و جذبے کو دکھایا گیا ہے۔گانے میں کراچی کے نوجوانوں کو بھی روڈوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا، ’کھیل دیوانوں کا‘ گانے کو اداکار و گلکار فواد خان اور ینگ دیسی نامی گلوکار نے گایا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ فواد خان نے پی ایس ایل کا نغمہ گایا ہے ورنہ اس سے قبل یہ ذمے داری معروف گلوکار علی ظفر انجام دیتے رہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎