Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

  جمعہ‬‮ 15 فروری‬‮ 2019  |  12:35

وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں متعین چینی سفیر کی ملاقات ، چینی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سماجی تری کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لائیں گے ۔ پاک چین تعلقات دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے۔ پاکستان سی پیک کو ہر وقت مکمل کرے گا ۔ تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤژنگ نے ملاقات کی جس میں

چینی قیادت کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کو بروقت مکمل کرے گا۔ سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ پاک چین تعلقات دوستی اور شراکت داری کا مظبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاکر عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لاسکتا ہے۔ جبکہ سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مظبوط ہونگے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎