Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شہباز شریف سب جیل سے رہا،صبح ہونے کا انتظار بھی نہ کیا ،رات گئے جہاز میں بیٹھ کر کہاں پہنچ گئے؟

  ہفتہ‬‮ 16 فروری‬‮ 2019  |  12:54

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعدوہ لاہورپہنچ گئے ،ائیر پورٹ پران کے استقبال کے لئے رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کے روزشہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مچلکے جمع ہونے کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے روبکار جاری کی گئی جس کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے ہونے

کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سب جیل قرار دیئے گئے منسٹر انکلیو سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی جو اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔لاہور پہنچنے کے بعد شہباز انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ کی طرف روانہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج ہفتہ کے روز اپنے خاندان کے افراد اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور شہباز شریف کو 2 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎