Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ولی عہد کے ستقبال کے لیے کتنے ہزار کبوتروں کو آزاد فضاء میں چھوڑا جائے گا کبوتروں کی تعداد زیادہ ہے، حکام کے لیے کبوتر جمع کرنا ہی مشکل ہو گیا

  ہفتہ‬‮ 16 فروری‬‮ 2019  |  12:56

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ولی عہد کی آمد کے وقت استقبال کے لیے 3 ہزار کبوتروں کو آزاد فضاء میں چھوڑا جائے گا۔حکام کے لیے 3ہزار کبوتر جمع کرنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ نے ماتحت اداروں کو کبوتر اکھٹے کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔اس سے پہلے بھی استقبال کے دوران کبوتر فضائی فضاؤں میں چھوڑے جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ کبوتروں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔جب کہ دوسری

طرف سعودی عرب کا اعلیٰ سطح سیکیورٹی وفد پاکستان سے روانہ ہوگیا، سعودی ولی عہد کے دورے کیلئے پاکستانی حکومت کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار، سعودی وفد خصوصی طیارے سے نئی دہلی روانہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سعودی عرب کا اعلیٰ سطح سیکیورٹی وفد پاکستان سے واپس روانہ ہوگیا ہے۔ سعودی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوا۔

وفد نیپاکستان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی اور رہائش گاہ کا جائزہ لیا۔ سعودی وفد نے ولی عہد کیلئے پاکستانی حکومت کے انتظامات پر اطمینان کا اظہا رکیا۔ سعودی وفد نئی دہلی میں بھی سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔جمعرات کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم وزیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے پر استقبال ، پاکستان میں مصروفیات اور معزز مہمانوں کیلئے کیے جانے والے دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معزز مہمان ولی عہد کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎