Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’ یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے‘‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ،نجم سیٹھی افسوسناک سلوک پرافسردہ ہوگئے

  ہفتہ‬‮ 16 فروری‬‮ 2019  |  13:06

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے نہ بلائے جانے پر افسردہ دکھائی دئیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے‘۔ نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ میں وکٹیں گرنے اور چھکے لگنے پر خوشی میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے شور کو بہت زیادہ یاد کروں گا۔ نجم سیٹھی نے

پی ایس ایل

کے چوتھے ایڈیشن کی کامیابی سے متعلق کہا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھ کر اس ایونٹ کی ہر گیند دیکھوں گا اور لیگ کی کامیابی کی دعا کروں گا۔ نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور اماراتی حکام موجود ہیں لیکن پی سی بی شاید اس لیگ کاآغاز کرنے والے اہم ترین شخصیت کو بلانا بھول گئے جو بہت تکلیف دہ ہے۔ جس کے جواب میں نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ زندگی اور یہاں ایسا چلتا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎