Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پلوامہ حملہ میں بے جا الزام تراشی ، پاکستان نے امریکہ کو وارننگ دیدی،تعلقات پر نظرثانی کا اعلان

  ہفتہ‬‮ 16 فروری‬‮ 2019  |  13:08

امریکہ کی جانب سے پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے

کہ جیش محمد کالعدم جماعت ہے اس کا

پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، امریکہ نے اپنے مذمتی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حملہ کرنیوالی کالعدم جماعت کو پاکستانی دہشت گرد جماعت ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار کیا جسے امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎