کامیابی کوئی

  جمعہ‬‮ 15 دسمبر‬‮ 2017  |  18:30

کامیابی کوئی حادثہ نہیں ہوتی، کامیابی محنت، مستقل مزاجی، سیکھنے، پڑھنے، قربانی اور سب سے بڑھ کہ جو کام تم کر رہے ہو اس سے پیار کرنے کا نام ہے۔بل گیٹس        سچا دوست وہ ہے جو آپ کی ناکامی کو نظر انداز کرے اور آپ کی کا میابی کو برداشت کرے۔ سٹیو جابز صبر، مستقل مزاجی اور پسینہ، اور کوئی آپ کو نہیں ہرا سکتا۔ ونسٹن چرچل         کامیابی اچھی استاد نہیں ہوتی اس کے برعکس ناکامی پر اثر استاد ہے کیونکہ ا انسان کو عاجزی کا سبق دیتی ہے۔ شا ہ ر خ خان            کامیابی ایک بہت بری استاد ہے کیونکہ یہ ذہین شخص کو غلط اعتماد دیتی ہے کہ وہ کبھی ہار نہیں سکتا۔ بل گیٹس           دعا کرو کہ اتنی زیادہ اور

اور اتنی جلدی کامیابی نہ ملے کہ تم اس کو برداشت نہ کر سکو۔ ولیم شیکزپےئر        کیا میں اپنے دشمنوں کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتا جب میں انہیں اپنا دوست بنا لیتا ہوں؟ ابراہم لنکن

مصیبت تو سب انسان برداشت کر ہی لیتے ہیں، کسی کا کردار اصل میں دیکھنا ہے تو اس کے ہاتھ میں اقتدار اور طاقت دے کر دیکھو۔ ابراہم لنکن       آج کا کام کل پر مت ڈالو، آج کے کام سے بھاگ کر تم کبھی بھی کل کی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتے۔ ابراہم لنکن     پہلے تحقیق کر لو کہ تم ٹھیک دلیل پر اڑ رہے ہو اور پھر کبھی کسی صورت پیچھے نہ ہٹنا۔ ابراہم لنکن         تمہاری تعلیم تمہارا سب سے خطرناک اور طاقت ور ہتھیارہے، اسے استعمال کرو۔ نیلسن منڈیلا       جس حد تک ہو سکے جنگ و جدل سے گریز کرو۔ نیلسن منڈیلا نہ تو تمہاری کامیابی اٹل ہے اور نہ ہی تمہاری ناکامی ہمیشہ کے رہے گی، پر تمہارا حوصلہ کہ چاہے ناکامی ہو یا کامیابی تم لگے رہو گے، چھوڑو گے نہیں، یہ واقعی اہم ہے۔ ونسٹن چرچل           گزرتے وقت کے ساتھ انسان کا اپنے آپ کے سوا ہر چیز پر قابو بڑھ گیا ہے۔ ونسٹن چرچل         باد مخالف سے پتنگ کی اڑان اور اونچی ہوتی ہے۔ ونسٹن چرچل        میرے پاس آرام کے لیے وقت نہیں ہے، مجھے کام کرنا ہے۔ ونسٹن چرچل             جنتا پیچھے تم دیکھ سکتے ہو سمجھ جاؤ اتنا ہی آگے تم دیکھ سکتے ہو، تمہارے ماضی کی غلطیوں کی پہچان تمہار ے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ونسٹن چرچل          پہلی خوبی جو مجھے تم میں چاہیے ہے وہ ہے جرات۔ ونسٹن چرچل

اپنے ضمیر کے خلاف کبھی کچھ نہ کرو، یہاں تک کہ اپنے وطن کے لیے بھی نہیں ۔ ایلبرٹ آئنسٹائن      جوانی میں تنہائی دردناک ہوتی ہے جب کہ بڑھاپے میں خلوت کا اپنا مزہ ہے۔ ایلبرٹ آئنسٹائن     میں باقیوں سے زیادہ ذہین نہیں ہوں بس میں اپنی مشکلات کے ساتھ باقیوں سے زیادہ وقت گزارتا ہوں ۔ایلبرٹ آئنسٹائن        ایسی نیکی جو دکھاوے کے لیے کی جائے میرے نزدیک اس سے خاموش شرارت کہیں زیادہ بہتر ہے۔ بات ساری نیت کی ہے۔ ایلبرٹ آئنسٹائن      میرے نزدیک خاموش شرارت دکھاوے کی نیکی سے کہیں بہتر ہے۔ ساری بات نیت کی ہے۔ایلبرٹ آئنسٹائن       عقلمند بولتا ہے کیونکہ اس کے پاس کچھ ہوتا ہے بولنے کے لیے، بیوقوف بولتا ہے کیونکہ اس نے کچھ تو بولنا ہے نا۔ پلیٹو  والدین کا کام بچوں کو دولت دینا نہیں ، ان کو ایسی تربیت دینا ہے جو انہیں اوروں کی عزت اور احترام کرنا سکھائے۔ پلیٹو       جرات کا مطلب ہے یہ جاننا کہ کس چیز سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پلیٹو      دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے تھوڑے میں پر اطمینان زندگی گزارنا۔ پلیٹو          ظالم ہمیشہ مظوم سے زیادہ دکھی ہوتا ہے۔ پلیٹو           یقین کے ساتھ لڑو پھر دیکھو کیسے ہار سکتے ہو۔ پلیٹو         جب کوئی ہر وقت تمہاری عیب جوئی کرے تو اس انسان کو مکمل طور پر نظر انداز کرو۔ پلیٹو          اچھائی خوبصورتی ہے۔ پلیٹو        انصاف کے بغیر علم مکاری ہے، حکمت نہیں۔ پلیٹو          سچائی میں نقصان زیادہ ہے جھوٹ میں نفع زیادہ ہے۔ پلیٹو    کوئی بھی آدمی دوسرے کو نقصان دے سکتا ہے لیکن ہر آدمی دوسرے کا بھلا نہیں کر سکتا۔ پلیٹو      عظیم بننا چاہتے ہو تو اپنے آپ اور اپنی چیزوں کی محبت میں وقت ضائع مت کرو بلکہ انصاف کرو اور انصاف کرنے والے کو پسند کرو۔ پلیٹو        تھوڑا کرو پر اچھا کرو۔ پلیٹو    میری کوئی بھی ایجاد حادثاتی نہیں تھی، میں نے ہر چیز کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے، محنت کی ہے پلیٹو         ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ پلیٹو          میں صرف ایک چیز پر یقین رکھتا ہوں، ارادے کی پختگی۔ جوزف سٹالن

مجھے کسی پر اعتبار نہیں ہے، اپنے آپ پر بھی نہیں۔ جوزف سٹالن     سادگی میں سچائی ہے۔ جوزف سٹالن     مجھے کوئی اور ثبوت درکار نہیں ہے، صرف میر ے انگوٹھے کی تخلیق ہی خدا کے وجود کی گواہی ہے۔ نیوٹن       ہر بلندی کو زوال ہے۔نیوٹن     پلیٹو میرا یار ہے، ایرسٹوٹل میرا دوست ہے لیکن میری سب سے بہترین ساتھی سچائی ہے۔ نیوٹن۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎