Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عقلمند

  منگل‬‮ 12 مارچ‬‮ 2019  |  13:18

فاطمی دور میں دو شخص چوری کے جرم میں قاضی کے سامنے پیش کئے گئے ،پولیس کو شک تھا ان میں سے کو ئی ایک چور ہے مگر چور کون ہے ،پولیس کا محکمہ اس کا تعین نہیں کر پا رہا تھا قاضی نے دونوں کی طرف دیکھا پانی کا پیالہ منگوایا اور وہ پانی پیتا جاتا تھا اور چوروں کو گھورتا جاتا تھا ۔پانی پیتے پیتے اس کے ہاتھ سے پیالہ سلپ ہوگیا، پیالہ فرش پر گرا اور پوری عدالت پیالے کے شور سے لرز اٹھی ، قاضی اس دوران چوروں کی طرف دیکھتا رہا پیالے کا

شور ختم ہوا تو

 قاضی نے ایک شخص کی طرف اشارہ کیا اور پولیس کو حکم دیا،اس کو چھوڑ دیں اور دوسرے کے خلاف چوری کا مقدمہ قائم کردیں ۔عدالت میں موجود لوگ اس عجیب و غریب انصاف پر حیرا ن رہ گئے اور انہوں نے قاضی سے پوچھا ،آپ نے صرف چہرہ دیکھ کر کیسے پہچان لیا ؟قاضی نے مسکرا کر جواب دیا میں نے پانی کا پیالہ جان بوجھ کر گرا یا تھا میرا پیالہ جب زمین سے ٹکرا یا اور عدالت میں شور بر پا ہوگیاتو بے گناہ شخص اس شور پر گھبرا گیا میں نے اس کے چہرے پر خوف اور گھبراہٹ دیکھی جبکہ

 چور اسی طرح کھڑا رہا قاضی کا کہنا تھا چور کا دل ہمیشہ مضبوط ہوتا ہے یہ کھٹکے سے گھبراتا نہیں ، اس کی پریکٹس ہوتی ہے یہ شور یا کھٹکے کے عالم میں اپنے قدموں پر کھڑا رہےحالات کا جا ئزہ لے اور جب شور ختم ہوجائے تو یہ دوبارہ اپنے کام پر لگ جائے ،جبکہ عام شخص ہمیشہ کھٹکے سے گھبرا جاتا ہے اور جو گھبرا جائے وہ چوری نہیں کرسکتا چناچہ میں نے گھبرا نے والے کو چھوڑ دیا اور ڈٹے رہنے والے بے خوف شخص کو گرفتا ر کروادیا ،قاضی کی بات بعد ازاں درست ثابت ہوئی اور چور سے واقعی چوری کا مال برامد ہوگیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎