Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اس یونیورسٹی نے ملک کا ستیاناس کردیا،سپریم کورٹ شدید برہم ، بڑا حکم جاری کردیا

  بدھ‬‮ 13 مارچ‬‮ 2019  |  20:21

الخیر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء کو نوکریوں کی عدم دستیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ الخیر یونیورسٹی نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے یہ یونیورسٹی آزاد کشمیر کی ہے تو نوکریاں پاکستان میں کیوں کررہے ہیں۔ پاکستان کا اس یونیورسٹی سے کیا تعلق ہے ہمارا کام صرف انصاف فراہم کرنا نہیں۔ ملکی معاملات کو بھی دیکھنا ہے ۔آئین ہمیں یہ اختیار دیتاہے کہ

دیکھا جائے کہ آیا ملک کے معاملات ٹھیک سے چل رہے ہیں یا نہیں ۔ معاملہ کی سماعت جسٹس گلزار احمد

کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایسی کیا خاص بات ہے کہ خیرپورسندھ سے آکر لڑکے عربی کی ڈگریاں لیتے ہیں عام آدمی کو کیوں نہیں پتا کہ وہ ڈگری خرید نہیں سکتا ۔ عام آدمی ڈگری خرید کرکہتا ہے کہ

ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہے ۔ الخیر یونیورسٹی کے وکیل نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ الخیر یونیورسٹی کا ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ساتھ الحاق ہے ۔جامعہ سے جن عام لوگوںنے ڈگریاں حاصل کیں ان کا کیا قصور ہے ؟ عدالت نے ایچ ای سی کو الخیر یونیورسٹی کی ہسٹری ، چارٹر اکائونٹس اور فیکلٹی سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎