Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شاہد خاقان عباسی کیخلاف وفاقی وزیر شیخ رشید کھل کر مخالفت میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

  جمعہ‬‮ 15 مارچ‬‮ 2019  |  12:59

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایل این جی کیس میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ثبوت پیش کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہو گئے اور وہ نیب کے دفتر آئے تو اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے تھے،انہوں نے نیب کو اپنے پاس موجود ثبوت پیش کر دیئے۔نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ

 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ وزیرریلوے نے کہا

کہ سابق وزیراعظم نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکے کی منظوری دی، میں نے نیب کو صاف کہہ دیا میری نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاثردیا گیا یہ معاہدہ 2ملکوں کے درمیان ہوا جوغلط ہے، جان بوجھ کرقطر کے ساتھ مہنگے داموں ایل این جی معاہدہ کیا گیا

 یہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دیئے گئے ثبوت نیب دفترمیں اپنے دستخط کیساتھ جمع کرائے ہیں، اسکینڈ ل میں شاہد خاقان عباسی کا مرکزی کردار رہا، ایل این جی درآمد سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور اب ہمیں محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا ہے بلاول بھٹو مجھ پر بھی تنقید کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں، میں ٹوئٹ نہیں کرتا، جس دن ٹوئٹ کیا بلاول پرکروں گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎