Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی، عمران خان کی وجہ سے کاروبار کو چار چاند لگ گئے، پڑوسی دکاندار کا حیران کن انکشاف

  جمعرات‬‮ 21 مارچ‬‮ 2019  |  13:39

وزیراعظم کیلئے آئندہ ماہ پشاوری چپل سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلا جوڑا گفٹ، بعد ازاں ہزاروں روپے فی چیل ادائیگی کی جاتی ہے ۔ عمران خان کی وجہ سے پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ

 وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ اپریل میں سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل دی جائے گی اس سلسلہ میں افغانستان سے سپیشل نایاب کھالیں منگوائی گئی ہیں۔ پشاوری چپل تیار کرنے والے چاچا

نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔ پہلی چپل اس وقت گفٹ دی تھی جب وہ چیئرمین تحریک انصاف تھے تاہم اب ہر چپل پر ہزاروں روپے انہیں دیئے جاتے ہیں نیز عمران خان کی وجہ سے انکی دوکان پر دن رات کام کرنے کا رش لگا رہتا ہے اور عوام عمران خان چپل ڈیزائن پر چپل پہننا پسند کرتے ہیں چا چا نور کا کہنا تھا کہ

 عمران خان کی وجہ سے ان کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے اور انکی زندگی ہفتوں اور مہینوں میں ہی بدل گئی۔ چاچا نور کے پڑوسی ایک دوکاندار افضل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سٹائل پر چپل بنوانے کیلئے پنجاب‘ کے پی کے اور وفاقی وزراء بھی اپنی پیمائش دینے کیلئے آتے ہیں اور چپل کی دوگنی چوگنی قیمت بھی دینے کو راضی ہوتے ہین ان کا کہنا تھا کہ چا چا نور انتہائی ایماندار اور محنتی انسان ہیں شاہد اس کی ایمانداری اور لگن کی وجہ سے ان کے کاروبار کو بڑھاؤ ملا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎