Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گلگت سے آنے والے شخص کا سفاکانہ قتل،قتل سے پہلے انتہائی انسانیت سوز کام کیا گیا، جان کر آپ لرز اٹھیں گے

  جمعرات‬‮ 18 اپریل‬‮ 2019  |  13:37

خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کرنے کے الزام میں سفاک قاتلوں نے ایک شخص کے منہ پر نو گولیاں مار کر قتل کردیا، قتل سے پہلے ہنٹرسے کھال ادھیڑی گئی، گرم استری سے نازک اعضا بھی جلائے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کا انتہائی سنسنی خیز اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، سفاک ملزمان نے مقتول کے منہ پر نو گولیاں ماریں، قتل سے پہلے ہنٹر مار مار کر کھال ادھیڑ دی گئی،

 گرم استری سے جسم کے نازک اعضا بھی جلائے گئے۔قتل کی بیرحمانہ اور لرزہ خیز واردات میں پولیس نے

خاتون کے بھانجے سمیت پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، گلگت سے کراچی آنے والے محمد علی کو تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتول محمد علی مبینہ طور پر پینتالیس سال کی خاتون کو گلگت سے اغوا کرکے کراچی لایا تھا، قتل کے الزام میں خاتون کے بھانجے کو گرفتار کرلیا گیا۔مرکزی ملزم شبرحسین نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ مقتول نے اس کی پینتالیس سالہ خالہ زاد بہن ماہین کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا،

مبینہ طور پر خاتون کے بھائی ایس ایس پی استور نے بھانجے کے ساتھ اپنے ایک کانسٹیبل اور حوالدار کو بھی کراچی بھیجا۔دہشت گردوں کو تلاش کرنے والے لوکیٹر کی مدد سے محمدعلی کو ڈھونڈا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن غفران عباس نے قتل میں ملزمان کی سہولت کاری کی، پولیس نے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎