Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسد عمر کی جگہ کس ملک کی اہم شخصیت نے وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا، سوشل میڈیا صارفین نے وزیر مذاق بنا دیا ‎

  جمعہ‬‮ 19 اپریل‬‮ 2019  |  14:46

امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمرکی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبرنے سیاسی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کو بھی ششدرکردیا تھا،

جب کہ وزیر خزانہ کے مستعفی ہونے کی خبرجہاں پاکستانی میڈیا پر زیرگردش رہی وہیں بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی، یہاں تک کہ اسد عمر کا نام ٹوئٹرپربھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔ ٹوئٹر پرجہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفی سے متعلق

اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ سن کر افسوس ہوا کہ

 اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔جیریمی نے اس ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے اب وہ مذاق کررہے تھے یا سنجیدہ تھے یہ تووہی جانتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں، اور اس کے لیے ایک نئی وزارت متعارف کرانی پڑے گی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎