Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وزیراعظم عمران خان نےکو بلا کر جب انہیں وزارت پٹرولیم سنبھالنے کا کہا تو سابق وزیر خزانہ نے کیا کہتے ہوئے انکار کر دیا

  جمعہ‬‮ 19 اپریل‬‮ 2019  |  14:47

اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، میڈیا پر جاری خبروں کے بعد بہتر سمجھا کہ خود میڈیا پر آئوں اور سوالات کے جوابات دوں،وزارت سے متعلق کل رات پہلی مرتبہ بات ہوئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے پھرمجھے آج صبح بلایا اور کہا کہ وہ کابینہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں اور وہ وزیر پٹرولیم کا عہدہ سنبھال لیں لیکن میں نے معذرت

کر لی ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا۔تحریک انصاف کے ساتھ اچھا سفر گزرا ہے ۔

 جب میں نے عہدہ سنبھالا تو معیشت خطرناک ترین موڑ پر کھڑی تھی لیکن اب صورتحال مختلف ہے ۔ میںمشکل فیصلے کرنے سے نہیں گھبراتا۔ نئے وزیر خزانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن کیساتھ کھڑا ہوں ۔ این اے 54کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎