Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسد عمرآئی ایم ایف کو اچھی چیز نہیں سمجھتے تھے ،عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانے کیلئے انہیں کس نے راضی کیا؟محمد زبیر نے اندر کی بات بتا دی

  پیر‬‮ 22 اپریل‬‮ 2019  |  14:11

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور اسدعمر کے بھائی محمدزبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتانا چاہیے کہ ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے اچانک اسدعمر کو فارغ کیا۔ایک انٹرویومیں محمدزبیر نے کہا کہ اسدعمر سمجھتے تھے کہ آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے کیونکہ یہ ملکوں کو تباہ کردیتا ہے، اب کنفیوژن یہ ہے کہ

 عمران خان نے انہیں مجبور کیا یا انہوں نے عمران خان کو اس پر راضی کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ملک پر قرضہ چڑھا، تب حفیظ شیخ اورشوکت ترین

ہی وزیرخزانہ تھے اور اب یہ دونوں تحریک انصاف کی ٹیم کا حصہ ہیں۔محمدزبیرنے کہا کہ

 پچاس لاکھ نوکریاں اور ایک کروڑ گھروں کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔ ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھائیں، یہ ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس بڑے بڑے کاروبار سے جڑے معاملات کی تحقیقات کی اہلیت نہیں ہے، احتساب اور تحقیقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎