Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ٹرمپ سری لنکا چرچ دھماکوں سے متعلق غلط ٹوئٹ پر تنقید کا نشانہ بن گئے،ایسی بات کہہ دی کہ دنیابھر میں ہنگامہ برپاہوگیا

  پیر‬‮ 22 اپریل‬‮ 2019  |  14:12

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سری لنکا میں مختلف گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں پر اپنی تعزیتی ٹویٹ میں ایک بڑی غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کی خوشیاں منانے کے لیے جمع افراد پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 دھماکے کیے گئے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے، صدر ٹرمپ نے تعزیت کے اظہار کیلئے ٹوئٹر کو ضروری سمجھا

 اور ٹوئٹ داغ دی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ملین لکھ دی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس غیر سفارتی

رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے مدہوشی کی حالت میں ٹویٹ کی ہے۔ شاید صدر ابھی تک نیند سے پوری طرح بیدار نہیں ہوئے‘ اور صدر ٹرمپ کو انسانی جانوں کو بھی کاروباری اعداد و شمار سے جانچتے ہیں۔صدر ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد حالات کی نزاکت کا اندازہ ہوا تو فوری طور پر ٹویٹ حذف کردی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎