بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

امریکہ کا جانباز پائلٹ

  جمعہ‬‮ 3 مارچ‬‮ 2017  |  19:53

یہ کہانی ایک جانباز پائلٹ بچ اوہےئر کی ہے۔ بیس فروری انیس سو بیالیس کی بات ہے کہ ایک امر یکی طیارہ جس کا پائلٹ بچ او ہےئر تھا، اپنے سٹیشن کی طرف رواں دواں تھا کہ نو جاپانی دشمن طیارے اس کی اوڑ بڑھے اور بچ او ہےئر اچھی طرح جانتا تھا کہ اگر ان کا اسی وقت ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا گیا تو وہ پیچھے اس کے اےئر بیس تک پہنچ سکتے تھے۔ بچاو ہےئر بالکل اکیلا تھا لیکن اس نے اپنے وطن کی خاطر اتنا بڑا رسک لیا اور اکیلا ان نوجنگی طیاروں کے ساتھ مقابلہ

ساتھ مقابلہ کرتا رہا اور ان کو واپس بھگا دیا۔ جب وہ اپنے اےئر بیس پہنچا اور امریکی سیٹلایٹ سے اس کی کارکردگی سارے لوگوں کے سامنے آئی تو اس کو اس کی دلیری پر میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔

یہ دوسری جنگ عظیم کی کہانی تھی۔اب دوسری کہانی پڑھیں۔۔۔ ایک آدمی ایڈی بہت امیر کبیر تھا اور ایک بہت بڑے گینگسٹر کا سب سے اہم آدمی تھا۔ ایل کپون امریکہ کے سب سے جانے مانے بدمعاشوں میں سے ایک تھا اور آج تک تاریخ میں اس جیسا گندہ اور با اثر آدمی نہیں گزرا، بچہ بچہ اس کے نام اور کرتوتوں سے واقف تھا۔ اس کی ہیبت سے پوراامریکہ کانپتا تھا۔ ایڈی اس کا وکیل تھا اور ہر جھوٹے کیس میں اس کو مسلسل بچاتا آیا تھا۔ ایڈی کے پاس شہر کا سب سے بڑا بنگلہ گاڑی بینک بیلنس، مطلب سب کچھ تھا۔ جب اس کا بیٹا تھوڑا سا بڑا ہو گیا اور سکول جانے لگا تو اس نے اپنے بیٹے کو دنیا کی ہر آسائش دی لیکن نیک نامی نہ دے سکا۔ پورا شہر جانتا تھا کہ ایڈی کے پاس کالا پیسہ تھا۔ اس کی کمائی حرام پر مبنی تھی اور اس کا باپ ایل کپون کا خاص آدمی تھا۔ ایڈی اپنے بیٹے کے لیے بہت فکر مند رہتا تھا اور ہر صورت یہ چاہتا تھا کہ اس کا بیٹا ایک اچھا انسان بنے۔

اس نے دل پر پتھر رکھ کر ایک فیصلہ کیا اور ایک دن جیل جا کر پولیس کے سامنے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کر لیا ۔ وہ بخوبی جانتا تھا کہ ایل کپون جیسے گینگسٹر سے بغاوت کی سزا درد ناک موت کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتی تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کو اپنا برا نام نہیں دینا چاہتا تھا۔ اس نے قربانی دی اور اگلے دن اس کی لاش بہت تشویشناک حالت میں ایک فٹ پاتھ پر ملی۔ اب آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ان دونوں کہانیوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ دراصل تعلق بہت گہرا ہے، ایڈی نے بہت بڑی قربانی دی تھی اور مرنے سے پہلے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کیا تھا، اور اللہ نے اس کو اتنی عزت اور شہرت دی کہ وہ فائٹر پائلٹ او ھےئر جس کے نام پر ایک اےئر پورٹ بنایا گیا، وہ اس کا اکلوتا بیٹا ہی تھا۔ بچ او ہےئر نے اپنے باپ سے سیکھا کہ سچ کا کتنا بھیانک انجام تھا لیکن جیسے اس کا باپ بہت نڈر تھا، اسی طرح بچ او ہےئر نے بھی ایک طیارے سے نو جاپانی دشمن طیاروں کو واپس گھر کا کر دیا تھا۔ جب آپ ٹھیک نیت سے کسی کی بھی اصلاح کرنے کی ٹھان لیں تو سمجھ جائیں کہ پوری کائنات آپ کی اصلاح کی کوشش میں جت جاتیہے۔

آج کی بہترین پوسٹس پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎