Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ان کا شکریہ

  منگل‬‮ 14 مئی‬‮‬‮ 2019  |  16:15

ایک شیشے سے بھرا ہوا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ بے چارے کا سارا شیشہ ٹوٹ گیا قصور وار یعنی دوسرا ڈرائیور حسب معمول بھاگ گیا اور جس کا شیشے کا نقصان ہوگیا تھا ‘فٹ پاتھ پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ مالک کو کیا جوا ب دوں گا۔ لوگ اس کے ارد گرد کھڑے ہوگئے اور تسلی دینے لگے۔ اتنے میں ایک بزرگ آگے بڑھے اور سو روپے اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہنے لگے

 بیٹا اس سے نقصان تو پورا نہیں ہوگا لیکن رکھ لو‘ بزرگ کی دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے

بھی اس کے ہاتھ پر سو پچاس کے نوٹ رکھنے شروع کردئیے تھوڑی ہی دیر میں شیشے کی قیمت پوری ہوگئی‘ اس نے سب کا شکریہ ادا کیا تو ایک شخص بولا بھئی شکریہ ان بزرگ کا ادا کرو جنھوں نے ہمیں یہ راہ دکھائی اور خود چپکے سے چل دئیے۔ڈرائیور بولا ان کا شکریہ تو میں فیکٹری پہنچ کر ادا کردوں گا وہی میرے مالک ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎