Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پہیلی

  منگل‬‮ 14 مئی‬‮‬‮ 2019  |  17:10

ایک پروفیسر اور کسان ساتھ ساتھ سفر کر رہے تھے۔ پروفیسر نے کسان سے کہا: آؤ ہم دونوں ایک دوسرے سے پہیلیاں پوچھتے ہیں جو پہیلی نہ بوجھ پائے اسے آٹھ آنے دینے پڑیں گے۔ کسان بولا: نہیں جناب آپ پڑھے لکھے ہیں اور میں ان پڑھ۔۔۔آپ پہیلی نہ بوجھنے پر آٹھ آنے دیں گے اور میں چار آنے دو نگا۔پروفیسر راضی ہو گیا۔ کسان نے پہل کی اور بولا: پروفیسر صاحب بتا ئیے کہ

 وہ کونسا جانور ہے جو اڑتا ہے تو اس کی آٹھ آنکھیں ہوتی ہیں اور جب وہ زمین پر چلتا ہے تو

چار آنکھوں سے دیکھتا ہے؟ پروفیسر صاحب بڑی مغزماری کے بعد بھی پہلی پہیلی نہ بوجھ سکے اور انھیں کسان کو آٹھ آنے دینے پڑے۔ اب پروفیسر صاحب کی باری تھی۔ انھوں نے کسان والی پہیلی بیان کر کے کسان سے کہا وہ خود بتا دے کہ اس کا جواب کیا تھا؟ وہ کونسا جانور ہے جو اڑتا ہے تو آٹھ آنکھیں ہو تی ہیں اور جب زمین پر ہوتا ہے تو چار آنکھیں ہوتی ہیں۔ یہ سن کر کسان ہنسا اور چار آنے پروفیسر کو واپس دے کے بولا: جناب یہ تو خود مجھے بھی نہیں معلوم۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎