Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اسرائیل کے خفیہ ادارے نے واٹس ایپ کو ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک رسائی ، ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کیلئے ہنگامی ہدایت نامہ جاری

  بدھ‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2019  |  11:53

اسرائیل کے خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے واٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔

صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائیکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ

نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائیکرو فون اور کیمرے کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔کمپنی نے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ بھی نشر کر دی ہے جسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی خامی کو استعمال کر کے جاسوس ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔ ابھی تک درجنوں افراد کے واٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔