Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عثمان بزدار کیساتھ فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ وہ دورہ مختصر کر کے چلتے بنے،انتظامیہ کی بھی دوڑیں

  بدھ‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2019  |  14:53

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا اچانک دورہ فیصل آباد بد نظمی کا شکار ،وزیر اعلیٰ دور ہ مختصر کرکے روانہ ہوگئے،عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آبادکا دورہ کرنے کا پروگرام، آن لائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کرنا چاپتے تھے مگرمہنگائی سے پریشان عوام اور میڈیا کے سخت سوالات کے خوف کے باعث انتظامیہ نے دورہ منسوخ کرکے سر کٹ ہائو س پہنچا دیا یہاں پر صرف صنعتکارو ں ، تاجروں،سرکاری میڈیا اور

ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ایف سی سی آئی کمپلیکس میں

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اچانک دوربھی کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دیگر مسائل کے حوالے سے بتایا کہ وہ عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آبادکا دورہ کریں گے تاکہ مقامی نوعیت کے مسائل کا جائزہ لیکر انکو حل کیا جا سکے۔ صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا کہ فیصل آباد ٹیکسائل کی قومی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

مقامی مصنوعات کی مؤثر تشہیرکیلئے یہاں بین الاقوامی معیار کا ایکسپو سنٹر فوری طور پر تعمیر کیا جائے، انہوں نے صنعتوں کو درپیش دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن خرم شہزاد شیخ،ایم پی اے شکیل شاہد، ڈویزنل کمشنر محمود جاوید بھٹی، ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر سردارسیف اللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔ آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فیصل آباد آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎